سپریم کورٹ:اڑھائی برس میں 41407 کیسز میں سے 38085 کیسز نمٹائے گئے
اسلام آباد(آئی این پی) موجودہ دورحکومت میں سپریم کورٹ میں درج کیے گئے کیسز کی تعداد41407جبکہ نمٹائے گئے کیسز کی تعداد 38085ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ19474کیسز درج ہوئے جبکہ ان میں سے16119کیسز نمٹائے گئے،لاہور ہائی کورٹ میں3لاکھ سے زائد کیسزنمٹائے گئے۔وزارت قانون و انصاف کی سرکاری دستاویز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں درج شدہ کیسوں کی تعداد86973ہے جبکہ ان میں سے63275کیسز نمٹا ئے گئے،پشاور ہائیکورٹ میں50764کیسز درج ہوئے جبکہ49623کیسز ان میں سے نمٹائے گئے،بلوچستان ہائی کورٹ میں10131کیسز درج ہوئے جبکہ ان میں سے9391کیسز نمٹادیئے گئے جبکہ آزادکشمیر اورگلگت بلتستان کی عدالتوں میں درج کئے اورنمٹائے کیسوں کی تعداد وزارت کی جانب سے نہیں بتائی گئی۔