چین اور اقوام متحدہ کا سوڈان میں فریقین کے درمیان سیز فائر کا خیر مقدم
بیجنگ/ نیویارک (آن لائن) چین اور اقوام متحدہ نے سوڈانی فریقین کے درمیان سیز فائر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب اس معاہدے پر فوری عملدرآمد ہونا چاہیے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان فائن گینگ نے کہا کہ سوڈان میں حکومت اوراپوزیشن کے درمیان طے پانیوالے سیزفائر معاہدہ خوش آئند ہے۔