پیرس: پیپلز پارٹی فرانس کے شعبہ خواتین کے زیر اہتمام میلادالنبیؐ کے سلسلہ میں محفل کا انعقاد
پیرس (صاحبزادہ عتیق سے) پیپلز پارٹی فرانس کے شعبہ خواتین نے میلاد النبیؐ کے سلسلے میں ایک محفل کا انعقاد کیا۔ جس میں فرانس میں موجود سیاسی و مذہبی تنظیموں کی نمائندہ خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ خواتین نے محفل میں حیات النبیؐ اور سیرت مبارکہ پر روشنی ڈالیٍ۔ وومنز ورلڈ کی صدر شمیم خان نے آقا نامدار مدنی سرکارؐ کے حضور اپنا نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج مسلمانوں کی کسمپرسی کی وجہ ان کی اسلامی عقائد سے دوری ہے۔