کراچی: کالعدم تنظیم کے کمانڈر کی سربراہی میں اجلاس‘ کارروائیاں تیز کرنیکا فیصلہ‘ حساس ادارے کی رپورٹ
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں کالعدم تنظیم کی سربراہی میں خفیہ اجلاس ہوا۔ حساس اداروں نے طالبان کے اجلاس کی تفصیلات متعلقہ ادارے کے حوالے کردیں۔ سکیورٹی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈرز نے شرکت کی جس میں کراچی میں جاری آپریشن، شمالی وزیرستان میں بمباری پر بات چیت کی گئی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔ اجلاس میں کراچی میں کارروائیوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا۔