خانیوال: تیز رفتار کار نے شادی کی تقریب میں جانیوالے 5 افراد کو کچل دیا، 2 جاں بحق، 3 زخمی
خانیوال (اے پی پی) نواحی علاقہ تلمبہ میں شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے سڑک کنارے پیدل چلنے والے پانچ رشتے داروں کو پیچھے سے آنے والی تیز رفتار بے قابو کار نے کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں ذاکر حسین اور پہلوان موقع پر جاںبحق ہوگئے جبکہ تین افراد زخمی ہوئے جن میں لیاقت حسین، بشیر احمد اور خورشید اکبر شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میاںچنوں منتقل کردیا۔