ہیلے کالج کے طلبہ و طالبات کا دورہ لاہور سٹاک ایکسچینج
لاہور (کامرس رپورٹر) ہیلے کالج بنکنگ اینڈ فنانس پنجاب یونیورسٹی لاہور کے طلبہ و طالبات نے لاہور سٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا فنانشل لٹریسی پروگرام کے عنوان سے اس یونیورسٹی کے ساتھ یہ تیسرا سیشن تھا اس موقع پر لاہور سٹاک ایکسچینج کے مینجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر آفتاب احمد چودھری نے سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی لاہور کے برانچ انچارج ظفر اقبال، مس گیتی بھٹی نے لیکچرز دیئے طلبہ وطالبات کو سٹاک ایکسچینج کے اندربروکریج ہائوسز کا دورہ کرایا گیا۔