سرینگر کے شہداء کی قربانیاں فراموش نہیں کی جا سکتیں: علی رضا سید
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) کشمیر کونسل یورپی یونین کے سربراہ علی رضا سید نے کہا ہے کہ سرینگر کے عظیم شہداءکی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ برسلز سے جاری کئے گئے اپنے بیان میں علی رضا سید نے کہا کہ کشمیری شہداءنے اپنے خون سے تحریک آزادی کو پروان چڑھایا۔ 1990ءمیں گاڈ کدل کے مقام پر بھارتی سکیورٹی فورسز نے پرامن کشمیریوں پر فائرنگ کر کے 50 سے زیادہ کشمیریوں کو شہید اور 250 کو زخمی کر دیا تھا۔ اس طرح ہندواڑہ میں بھی بھارتی فوج نے 25 جنوری 1990ءکو گولیاں چلا کر کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔