میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا، سوار ٹرینر اور خاتون تربیتی پائلٹ کو شدید زخمی ۔
تربیتی طیارہ ایف سیون معمول کی پرواز پر تھا کہ میانوالی کے نواح میں مجاہد ٹاؤن کے نزدیک گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار ٹرینر ونگ کمانڈر وقاراحمد اور زیر تربیت خاتون پائلٹ فاطمہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں ایئرفورس ہیلی کاپٹر کے ذریعے پی اے ایف ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ایئر فورس اور سکیورٹی حکام نے جائے حادثہ کو مکمل طور پر سیل کردیا ہے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔