امریکی ایجنسیز کی سرکاری ملازموں کو مسک کی میلز نظرانداز کرنے کی ہدایات جاری 

Feb 25, 2025

واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی ایجنسیز نے فیڈرل ملازمین کو ایلون مسک کی ای میلز کو نظر انداز کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی متعدد فیڈرل ایجنسیز نے فیڈرل ملازمین کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ صدر ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک یا ان کے ماتحتوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ای میلز یا برطرفی کی باتوں کو نظر انداز کردیں۔ رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کی جانب سے ہزاروں فیڈرل ملازمین کو ای میلز بھیجی گئی تھیں جن میں کہا گیا تھاکہ ملازمین اپنے مسائل کے بارے میں 48 گھنٹوں میں رپورٹس پیش کریں۔تاہم امریکی فیڈرل ایجنسیز نے مسک کی جانب سے ای میلز کرنے کے اگلے ہی روز اتوار کو ایک میمو جاری کردیا جس میں ملازمین کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں