چین کی جانب سے 2021 کے دوران 40 سے زائد خلائی لانچز کی توقع ہے۔چائنہ ایروسپیس سائنس وٹیکنالوجی کارپوریشن نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق 2021 کے دوران چین کے خلائی اسٹیشن کی تعمیر اہم مرحلے میں داخل ہو گی اور چین کا مریخ محقق تیان وین 1مدار میں گردش ،لینڈنگ اور گھومنے کی سرگرمیاں مکمل کرے گا، چین سول خلائی بنیادی ڈھانچے کیلئے متعدد سیٹلائٹس بھی لانچ کرے گا۔لانگ مارچ۔5بی وائی2 راکٹ موسم بہار میں چین کے خلائی اسٹیشن کا بنیادی موڈیول لانچ کرے گا،2021 اور2022 میں چین کے خلائی اسٹیشن کی تعمیر کیلئے کل 11مشنز کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق چین نے 2020 کے دوران 39خلائی لانچز کیں اور 89خلائی جہاز خلا میں بھیجے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38