سعودی عرب کے ولی عہد ونائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے گیارہ ارب ریال سے زیادہ کے سرمائے سے السود ترقیاتی کمپنی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔یہ کمپنی سو فیصد پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی ملکیت ہو گی اور جنوبی سعوی عرب کے علاقے کو بین الاقوامی سیاحتی کوہستانی فرنٹ میں تبدیل کرے گی۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق کمپنی السود اور رجال المع کے متعدد مقامات کو اعلی کوہستانی سیاحتی فرنٹ بنائے گی۔جنوبی سعودی عرب کی حقیقی ثقافت، منفرد ورثے اور سحر آفریں ماحول اس منصوبے کی پہچان ہو گا۔ یہاں سیاحوں کی رہائش کے لیے ہوٹل اور فرنشڈ اقامت گاہیں قائم کیے جائیں گے۔ مختلف ذوق رکھنے والوں کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے تفریحی مراکز بنائے جائیں گے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024