مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں2508811ہو گئیں ،کیسز11کروڑ30لاکھ94ہزار سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر جہاں ہلاکتیں518363ہو گئیں ،کیسز2کروڑ89لاکھ74ہزار سے بڑھ گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر جہاں ہلاکتیں156742ہو گئیں ،کیسز1کروڑ10لاکھ46ہزار سے بڑھ گئے ۔روس میں84430افراد لقمہ اجل بن گئے ،متاثرین کی تعداد42لاکھ تک زائد ہو گئی ۔برازیل میںاموات250079ہو گئیں ،کیسز1کروڑ3لاکھ26ہزار سے بڑھ گئے ۔برطانیہ میں ہلاکتیں121747ہو گئیں ،کیسز41لاکھ44ہزار سے زائد ہو گئے ۔فرانس میں ہلاکتیں85321ہو گئیں ،کیسز36لاکھ61ہزارسے بڑھ گئے ۔سپین میں اموات68468ہو گئیں ،کیسز31لاکھ70ہزار سے بڑھ گئے ۔اٹلی میں 96666افراد موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ متاثرین کی تعداد 28لاکھ 48ہزار تک پہنچ گئی ۔دنیا میں کورونا کے 8کروڑ 87لاکھ 8ہزار سے زائد مریض شفایاب ہوچکے اور 2کروڑ 18لاکھ 77ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024