بی اے اور بی کام پرائیوٹ کے سالانہ امتحانی فار جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
کراچی (نیوز رپورٹر )ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی اے اور بی کام پرائیوٹ سالانہ امتحانات برائے 2020 ء کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں05 مارچ2021ء تک توسیع کردی گئی ہے۔ بی اے سال اول ودوئم کے امتحانی فارم 4850 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی اے سال اول ودوئم باہم کے امتحانی فارم8450 روپے فیس کے ساتھ جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ بی کام سال اول ودوئم کے امتحانی فارم 6050 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی کام سال اول ودوئم باہم کے امتحانی فارم10200 روپے فیس کے ساتھ جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔طلبہ اپنی امتحانی فیس ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان ،بینک الفلاح اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔