بلدیاتی ملازمین کے مسائل حل کرنے کیلئے ریونیو بڑھانا ہوگا، ناصر شاہ
کراچی(وقائع نگار)صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت کے ایم سی کے ذرائع آمدن میں اضافے کے لیے بنائے گئی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا، اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات سیدناصرحسین شاہ کاکہناتھاکہ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا ئے گا اور نہ ہی کسی ٹیکس کو بڑھایا جائے گا،انہوں نے کہاکہ کے ایم سی اور ڈی ایم سیز ملازمین کی پینشن اور بقایاجات کے مسائل روینیو بڑھاکر حل کر سکتے ہیں،کے ایم سی کے آمدنی میں اضافے کے لیے شہر نئے پیٹرول پمپس تعمیر کے لئے زمین کی نشاندھی کی جائے، اخراجات سندھ حکومت برداشت کرے گی،صوبائی وزیر بلدیات نے کے ایم سی کے مقدمات کی تفصیل طلب کرتے ہوئے ہدایت دی کہ کتنے عرصے سے پینڈنگ میں ہیں،سید ناصر حسین شاہ کے ایم سی کے ڈائریکٹر لا کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے،صوبائی وزیربلدیات نے ہدایات دیں کہ کے ایم سی کی مارکیٹس کا کرایہ بڑھانے کے لیے قانونی رکاوٹیں دور کی جائیں،ہکس بے پر کے ایم سی کی 242 کا رینٹ بڑھایا جائے۔ اور میرین فشریز کو دی گئی زمین واپس لی جائے۔ سید ناصر حسین شاہ کامزید کہناتھاکہ کے ایم سی کی 71 مارکیٹس میں سے دو تین مارکیٹ کی نشاندھی کرے تاکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت پروپوزل بنائے جائیں۔گلاس ٹاور کلفٹن کے قریب 100 کوارٹر کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت منصوبہ بنایا جائے،صوبائی وزیر نے شہر میں جائیداد کی منتقلی یوٹلٹی چارچز ٹیکس کی کلیئرنس سے مشروط کر کے لئے سینیئر میمبر بورڈ آف ریونیو کو احکامات جاری کر دیئے جبکہ یوٹلٹی چارچز کلیئرنس سرٹیفکیٹ کے بغیر جائیداد کی منتقلی نہ کی جائے۔