وفاقی وزیر داخلہ کا اصغر مال میں زیر تعمیر ماں بچہ ہسپتال کا دورہ
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بدھ کو اچانک زیر تعمیر ماں بچہ ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال کی تعمیر کا کام ہر صورت دوماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان بھی مارچ میں کسی بھی وقت اس ہسپتال کا دورہ کریں گے انتظامیہ نے بریفننگ میں بتایا کہ یہ ہسپتال چھ ماہ میں مکمل ہوجائے گا وفاقی وزیر نے یہ مدت مسترد کردی اور کہا کہ دن رات کام سے 2 ماہ 30 اپریل تک ہسپتال ہر صورت مکمل کرنے کا حکم دیا وفاقی پارلیمانی سیکرٹری شیخ راشد شفیق بھی ہمراہ تھے وزیر داخلہ نے بتایا کے ہسپتال 200 بیڈ کا ہے 17جدید ترین آپریشن تھیٹرز ہیں،مجموعی لاگت 5 ارب 25 کروڑ روپے ہے اس کی مشینری ،اپریشن تھیٹرز الات،لفٹ پہنچ چکی ہیں اس میں خواتین اور بچوں کے تمام اقسام کی بیماریوں کا مفت علاج یوگا ہسپتال کے ساتھ بڑا ہاسٹل بھی بنایا گیا ہے انتظامیہ نے بعد اندرون تمام کام مکمل کرلیا صرف 20 سے 30 فیصد کام رہ گیا ہے آج جمعرات سے ہسپتال کے فرنٹ پر کام شروع کیا جارہا ہے وفاقی وزیر نے بتایا کے مئی کے آغاز پر ہسپتال کی او پی ڈی فعال کر دیں گے جبکہ آپریشن تھیٹرز بھی مئی میں کی باقاعدہ فعال ہوں گے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری شیخ راشد شفیق نے بتایا کے اس ہسپتال کے آغاز سے راولپنڈی ضلع کے علاہ جہلم اٹک چکوال اور آزاد کشمیر خیبر پختونخواہ کے شہری بھی استفادہ کر سکیں گے۔