پی اے سی کا اجلاس،پٹرولیم ڈویژن کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ
اسلام آباد(نا مہ نگار)پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کمیٹی کے کنوینر سید نوید قمر کی زیر صدارت ہوا ۔ اجلاس میں کمیٹی کے ارکان حنا ربانی کھر، سید حسین طارق سمیت متعلقہ سرکاری اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ پٹرولیم ڈویژن کے 2016سے 2019تک کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا ۔ 2009سے اب تک 16ارب سے زائد گیس چوری سے ڈیفالٹرز کی ریکوری پر پٹرولیم ڈویژن کی طرف سے بتایا گیا کہ یہ گیس چوری کے کیسز ہیں اور گیس چوروں کا کنکشن کاٹ دیا گیا۔ سید نوید قمر نے استفسار کیا کہ گزشتہ ایک سال کتنے نئے چوری کیسز ائے اور کتنے حل ہوئے۔ پٹرولیم ڈویژن کو اس حوالے سے آئندہ اجلاس تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔