کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاںبحق
دنیاپور‘ کہروڑ پکا ( نامہ نگار‘ خبر نگار) کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 29 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز اڈا جیون پر تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار 29 سالہ سلمان سکنہ پل جیون موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ کار بھی حادثے کے دوران کھیتوں میں جاگری حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار اور موٹرسائیکل دونوں کو شدید نقصان پہنچا۔