راولپنڈی پولیس کی ڈرون کیمروں سے پتنگ بازوں کی ویڈیو مانیٹرنگ

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس نے بدھ کو شہر کی فضاء میں پتنگیں اڑنے پر فوری ڈرون کیمرے فضاء میں اڑا دئے اور پتنگیں اڑانے والوں کی ویڈیو بنا لیں ریجنل پولیس افسر عمران احمر بھی سینئر افسران کے ساتھ اندرون شہر پہنچ گئے اور ڈرون سے پتنگیں اڑانے والوں کی مانیٹرنگ کے طریقہ کار کا جائزہ لیا اس دوران پولیس کی موبائل گاڑیوں پر لگے سپیکروں پراعلانات کئے گئے کہ پتنگ بازی کرنے والے گھروں ، پلازوں اور دکانوں کی چھتوں سے اتر جائیں جو جو پتنگ اڑا رہا ہے ان سب کو بلا امتیاز گرفتار کیا جائے گا ایس ایس پی آپریشنز شعیب محمود نے کہا کہ پولیس کی جانب سے ڈرون اور دیگر کمروں کے ذریعے پتنگ بازوں کی ویڈیو مانیٹرنگ جاری رکھی ڈرون کیمرے کی مدد سے پتنگ بازگرفتار، پتنگیں اور ڈور برآمدکی گئی ہیں تھانہ نیو ٹائون میں بھی پولیس نے ڈرون کیمرے کی مدد سے پتنگ باز اسد کی لوکیشن ٹریس کرکے اسے گرفتا رکرلیا ۔