Waqt News
Thursday | April 22, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • ٹیلر سوئفٹ کا البم فیئر لیس سب سے زیادہ سنا جانے والا البم بن گیا
  • ملائیشیا،پام آئل کے نرخوں میں 2.29 فیصد اضافہ
  • امریکا،خام تیل کے نرخوں میں 2 فیصدکمی
  • کیٹ ونسلیٹ کی بیٹی نے اداکاری کی دنیامیں قدم رکھ دیا
  • کوئٹہ دھماکا خود کش تھا , دھماکے کے وقت بمبار اپنی گاڑی میں ہی بیٹھا رہا, شیخ رشید

ستارہ ٔ صحافت 

Feb 25, 2021 6:41 AM, February 25, 2021
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
ستارہ ٔ صحافت 

صحافت کی دنیا میں باوقار اور سربلند دو ایسی شخصیات ہیں( حمید نظامی اورڈاکٹرمجیدنظامی ) جو پاکستان کا فخر ہیں۔ اپنے نظریے اور وطن سے محبت کرنے والی سچی شفافیت سے بھرپور زندگی گزارنے والی ان ہستیوں کو قوم کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔حمیدنظامی کے جذبہ حب الوطنی کا نوجوان نسل پہ بھی بہت اثر تھا ان کی ایک آواز پہ لبیک کہتے ہوئے نوجوان نسل نے تحریک پاکستان کو وہ جلا بخشتی کہ دشمنوں کے پسینے چھوٹ گئے۔ تحریک پاکستان کا عَلم، اس کانظریہ  اس کی جدوجہد اور اس سے لگن کا جنون، لے کے رہیں گے پاکستان، بن کے رہے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھا۔

 پنڈی بھٹیاں: بازاروں میں موٹر سائیکل سواروں نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا

آج جس اخبار(نوائے وقت) میں آپ میرا کالم پڑھ رہے ہیں اس اخبار سے پہلے جو اخبارات نکل رہے تھے ذرا اس کا ایک جائزہ لیتے ہیں۔

کوہ نور1850میں لاہور پنجاب سے شائع ہوا۔1863میں گوپی ناتھ پنڈت اور مکھنڈرام پنڈت نے اخبار نکالا۔بیسویں صدی میں پیسہ اخبار نکلا جو محبوب عالم نے شروع کیا تھا، اس کے بعد زمیندار اخبار مولانا ظفرعلی خان جوکہ ان کے والد گرامی نے نکالا تھا لاہور  لے آئے اور اسے روزنامہ بنادیا۔ پھر وطن اخبار مولوی انشاء اللہ خان نے نکالا،1927ء میںمولانا غلام رسول مہر نے روزنامہ انقلاب کا اجراء کیا ،اسی طرح ستارہ صبح، شہبازاور احسان بھی نکالاگیا۔ راقمہ نے اتنی بڑی تمہید اس لیے باندھی کہ آپ سب پر واضح ہوگاکہ نوائے وقت کن حالات میں اور کیسے شروع ہوا اور اس کی ہمہ گیریت سے ہم کیوں انکار نہیں کرسکتے۔ ایک شخص فرد واحد ہوتاہے مگر اس کا نظریہ، احساس، وفا، لگن اور کردار اسے خورشید جہاں بنادیتاہے۔ حمیدنظامی مرحوم سچے عاشق رسول اور جان پر کھیل کر وطن کی حرمت وعظمت کو بیان اور بلند کرنے والے نے اپنے قائد محمدعلی جناح بانی پاکستان کی آرزو پر1940کو نوائے وقت اخبار نکالنے کا اعلان کردیا۔ حمیدنظامی سمجھتے تھے کہ صحافت کی شمع سچائی، بہادری، بے باکی، جنون، نظریات اور قربانیوں کے لہو کاتیل مانگتی ہے۔ صحافت کے یہ تمام اوزار ان کے تن ومن کا اثاثہ تھے۔ قائداعظم کی قیادت، مادرملت کی رفاقت اقبال کے نوجوان طلباء وطالبات کا جذبہ اس تحریک کو رفعتوں پہ نظرآ رہا تھا، برصغیر کی صحافت کو انگریز سامراج ہندو صحافیوں کی سازشوں، کینہ پرور خصلت اوربغل میں چھری منہ میں رام رام اور انگریزوں کا مسلمانوںکوغلام بنائے رکھنے کے تصور نے ایک جنگی صحافت بنادیاتھا ۔دنیا کا کوئی بھی کاروبار یا تعلقات تھوڑے بہت ہیر پھیر یا ناجائز مراعات کے بناء پروان چڑھانا اس وقت بھی مشکل سمجھا جاتاتھا(اب تو انتہائی ناگزیر ہے)۔اس ضمن میں تمام اخبارات کے مالکان کہیں نہ کہیں حالات اور بہتی ندیا کا دھارا دیکھتے ہوئے اس میں اپنی ضرورت کی گاگر بھرلیاکرتے اورتحریک پاکستان سے بغض رکھنے والوں کے منظور نظر بن جاتے مگر آفرین ہے اس مرد مجاہد بانی نوائے وقت اور بابائے صحافت حمیدنظامی مرحوم کہ جنہوں نے دریا میں رہ کے  مگر مچھوںسے بیرلیا اور ان کے حلقوم کے زہر سے اپنے نظریے اپنی صحافت اور اپنے وطن کو محفوظ رکھا، اپنے نوجوانوں اور تحریک پاکستان سے تعلق رکھنے والی تمام تنظیموں قائداعظم محمدعلی جناح کے جذبے کی نظریاتی اساس کو یونیورسٹی کے طلباء کو ان کی لگن اور جوش وخروش کو اپنے اخبار کے ذریعے گھر گھر پہنچایا۔

حافظ آباد:عامر وسیم سندھو کاضیا ء اﷲبخاری کو نظریاتی کونسل کا ممبر نامزد کئے جانے پر مبارکباد 

حمیدنظامی مرحوم کا ہرچٹان کے سامنے سینہ سپر ہونے کے علاوہ ،تحریک پاکستان کے راہنما، قائداعظم کے دست راست ہونے کا اعزاز بھی رکھتے تھے۔ تحریک آزادی کو موثرآواز دینے والے حمیدنظامی نے مولانا ظفرعلی خان کے ساتھ مل کر تہلکہ مچادیا۔

جمہوریت کے علمبردار حمیدنظامی ہمیشہ نظریہ پاکستان کا پرچار کرتے رہے۔ مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن کی بنیاد میں سچ و حق کا بیج بودیا، وہ صحافی کو معاشرے کا تن آور درخت سمجھتے تھے جس سے پھل اور سائے کی امید جلاپاتی ہے، مسلم لیگ نے ایسے جھنڈے گاڑھے کہ کانگریس گُھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوئی اور پاکستان دنیا کے نقشے پہ اسلام جموریہ پاکستان کے نام سے ثبت ہوگیا۔

کامونکے:تیز رفتار موٹر سائیکل  سے گرکر 2 نوجوان زخمی

قارئین صحافت اور سچائی کا جہاں بول بالا ہوگا وہاں پہ حمیدنظامی مرحوم کا نام مہ کامل بن کے چمکے گا۔عوام اور ملت کیلئے جان کی بازی لگانے سے نہ گھبرانے والے ایسی نابغہ روزگار ہستیاں کہاں ملتی ہیں ان کی دانش وحکمت کے سامنے دشمنان اسلام کی تمام چالاکیاں ہیچ ہوئیں ، تحریک پاکستان، حمیدنظامی اور ان کا اخبار نوائے وقت ایک دوسرے کیلئے لازم وملزوم تھے۔ تحریک پاکستان کے وقت کے لکھے ہوئے ان کے اداریے ان کی عالمانہ فکر، بامعنی، دور اندیشی ، حکمت اور تلوار کی کاٹ سے بھرپور آج بھی موثرنظرآتے ہیں۔دوقومی نظریے کی مشعل ہر محب وطن، محب اسلام کے دل میں ان کی وجہ سے روشن ہے۔ نظریہ پاکستان ٹرسٹ اس حوالے سے  آج بھی ہمہ گیر افادیت کا حامل ہے ان کاکہنا تھا کہ ’’دو قومی نظریہ کو ہمہ وقت تازہ اور زندہ رکھ کر ہی قیام پاکستان کے مقاصد کو کامیابی سے ہمکنار کیاجاسکتاہے اور انگریز وہندو کے استحصالی نظام کی بدولت پیدا ہونے والی غلامانہ ذہنیت کو قومی اور ملی خود مختاری کی سوچ میں تبدیل کرکے شاہراہ ترقی پرگامزن ہوا جاسکتاہے‘‘۔

حافظ آباد: لاہور واقعہ میں جاں بحق ہونیوالا مذہبی تنظیم کا کارکن کوٹ نکہ میں سپرد خا ک 

نوائے وقت کی اردو زبان نے بھی یہ احساس اجاگرکیا ہم اپنی قومی زبان کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اظہرمن الشمس ہے کہ نوائے وقت کے لکھاریوں میں ہمیشہ پائے کے ادیب رہے، جنہوں نے ہمیشہ اردو زبان سے انصاف کیا،  مجھے یاد ہے کہ جب میرے والد (مرحوم) صبح اخبار لے کے بیٹھا کرتے تھے ، مجھے اخبار تھماکر کہتے مجھے پڑھ کر سنائو، غلط پڑھنے پر ہجے کرکے پڑھنے کو کہتے، یوں چند ماہ میں اردو زبان کی روانی نے میرے اندر کہانیاں لکھنے اور خبریں بنانے کا شوق پیدا کردیا۔ نوائے وقت اور اس کے ساتھ جڑا ہوا نام اور شخصیت حمیدنظامی(مرحوم) آج بھی یاد آتے ہیں تو دل سے آواز آتی ہے کہ جمہوریت پہ شب خون مارنے کی اجازت نہ دینے کیلئے چٹان بن کر مسلمانوں کیلئے کھڑے ہونے والے اور ببانگ دہل قاتلوں کو قاتل، مظلوموں کو مظلوم کہنے والے کلمہ حق بلند کرنے والے آپ تو کہا کرتے تھے کہ

 چودھری انور کمبوہ نے ادبی تصنیف’’اس جنم کے ساتھی‘‘ حامد جاوید اعوان کو پیش کردی

ظلمت کو ضیائ، صرصر کو صباے بندہ کو خداکیا لکھنا

پتھر کو گوہردیوار کو در،کرگس کو ہُما کیالکھنا

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

رابعہ رحمن


مشہور ٖخبریں
  • سرپیٹ لینے کی تیاری 

    Apr 12, 2021
  • ’’فکرناٹ‘‘ کہنے کی عادت

    Apr 15, 2021
  • ’’تزویراتی ‘‘ محاذ پر بنامنظر

    Apr 09, 2021
  • وزارت اطلاعات میں فواد چودھری کی واپسی

    Apr 13, 2021
متعلقہ خبریں
  • فیصل آباد میں ستارہ گروپ آف انڈسٹریز کی جانب سے سو جوڑوں کی ...

    Sep 02, 2012 | 23:01
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • ٹیلر سوئفٹ کا البم فیئر لیس سب سے زیادہ سنا جانے والا البم بن ...

    Apr 22, 2021 | 15:12
  • ملائیشیا،پام آئل کے نرخوں میں 2.29 فیصد اضافہ

    Apr 22, 2021 | 15:07
  • امریکا،خام تیل کے نرخوں میں 2 فیصدکمی

    Apr 22, 2021 | 15:05
  • کیٹ ونسلیٹ کی بیٹی نے اداکاری کی دنیامیں قدم رکھ دیا

    Apr 22, 2021 | 14:59
  • کوئٹہ دھماکا خود کش تھا , دھماکے کے وقت بمبار اپنی گاڑی میں ...

    Apr 22, 2021 | 14:43
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • پھولوں کی سیاست کے منتظر عوام!!!!!

    Apr 22, 2021
  • ابصار عالم پر حملہ

    Apr 22, 2021
  • ٹی وی نامہ…     الحمرا         2

    Apr 21, 2021
  • حکومتی رویہ مفاہمانہ اپوزیشن کا جار حانہ تھا

    Apr 21, 2021
  • چینی کا مسئلہ کچھ دو کچھ لو!!!!!

    Apr 21, 2021
  • 1

    وزیراعظم کا مسلم دنیا کو ساتھ لے کر چلنے کا عزم انکی عملیت پسندی کا مظہر ہے

  • 2

    سی پیک خطے کی تقدیر بدل دیگا

  • 3

    مقبوضہ کشمیر : مظالم میں مزید اضافہ

  • 4

    اتحاد امت کیلئے اقبال کی تعلیمات آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہیں

  • 5

    شوکت ترین معیشت کو ٹریک پر لانے اور بیرونی قرضوں سے نجات کا باعث بن سکتے ہیں

  • 1

    جمعرات‘9 ؍ رمضان المبارک  1442ھ‘  22؍ اپریل2021ء 

  • 2

    منگل  ‘7 ؍ رمضان المبارک  1442ھ‘  20؍ اپریل2021ء 

  • 3

    پیر  ‘6 ؍ رمضان المبارک  1442ھ‘  19؍ اپریل2021ء 

  • 4

    اتوار  ‘5 ؍ رمضان المبارک  1442ھ‘  18؍ اپریل2021ء 

  • 5

    ہفتہ  ‘4 ؍ رمضان المبارک  1442ھ‘  17؍ اپریل2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • اسلامو فوبیا کیخلاف وزیر اعظم کی جہد مسلسل

    Apr 22, 2021
  • سی پیک اور ملکی معیشت

    Apr 22, 2021
  • مافیاز حکومتی شکنجوں میں

    Apr 22, 2021
  • عقیدہ ختم نبوت ﷺ ۔اسلام کی بنیاد

    Apr 22, 2021
  • صرف قرضے نہیں بڑھ رہے

    Apr 22, 2021
  • وہ جو بچھڑ گئے ہم سے 

    Apr 22, 2021
  • شوکت ترین کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت 

    Apr 22, 2021
  • پابندی لگ گئی، اب کیا ہو گا؟

    Apr 22, 2021
  • احترام رمضان غیرمسلموں کی نظر میں!

    Apr 22, 2021
  • کیا  اداکار محمد علی کا گھر  پاکستان کا قومی ...

    Apr 22, 2021
  • 1

    مہنگائی کا عفریت اور طاقتور مافیاز

  • 2

    نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کا اجراء 

  • 3

    ون ویلنگ اور حادثات

  • 4

    میٹر کی ننگی تاریں حادثہ کا پیش خیمہ

  • 5

    گٹروں کی بندش

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    روزہ اور روحانیت 

  • 2

    رمضان اور تحصیل تقویٰ(۵)

  • 3

    رمضان اور تحصیل تقویٰ(۴)

  • 4

    جنت کی نعمتیں

  • 5

    رمضان اور تحصیل تقویٰ(۳)

  • 1

    اہلیت

  • 2

    ہم کوئی ایسا نظام

  • 3

    ہمیں ہر روز سبق

  • 4

    دوست

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    حیرت کدہ

  • 2

    جہاد اگر جوع 

  • 3

    مسلمانوں کا علمی ورثہ

  • 4

    مقام

  • 5

    جہاد کرنا

منتخب
  • 1

    کیا شوکت ترین معیشت کوسہارا دے پائیں گے؟

  • 2

    پاکستان سے بائیڈن کا بھی ’’ڈومور‘‘

  • 3

    وزیراعظم کا خطاب اور سپیکر کی گھبراہٹ 

  • 4

    خدارا صحافت کو اپنے فرائض نبھانے دیں 

  • 5

    ابصار عالم پر حملہ

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    امریکی پولیس کی فائرنگ سے ایک اور سیاہ فام لڑکی کی ہلاکت کی ویڈیو سامنے آگئی

  • 2

    قاضی فائزعیسی کیس: ججز کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی

  • 3

    بچوں میں آنکھوں کا سرطان بڑھ رہا ہے

  • 4

    ذیابیطس کے مریضوں کے لیے انسولین کے استعمال میں اہم پیشرفت

  • 5

    امریکا، سیاہ فام جارج کے قتل کیس میں سفید فام سابق پولیس افسر پر فرد جرم عائد

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group