ضلع بھر سے چائلڈ لیبر کے مکمل خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں : عثمان خالد
ننکانہ صاحب(نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں اجلاس ہوا۔صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)محمد عثمان خالد نے کی،اجلاس میں جبری مشقت اور چائلڈ لیبر سمیت بھٹہ مزدوروں کی اجرت جیسے معاملات زیر غور آئے۔ اس موقع اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر بخت یار خاں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد عثمان خالد کو ضلع بھر میں چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کی گئی کاروائیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔محمد عثمان خالد نے محکمہ لیبر کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا وہ ضلع بھر سے چائلڈ لیبر کے مکمل خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات کریں اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے بھٹہ مالکان کیخلاف فوری ایکشن لیں ۔