’’پھاٹا‘‘ نے وزیراعظم کی نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت نئی ہاؤسنگ کالونی کا آغاز کر دیا
لاہور (پ ر) پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) نے وزیراعظم کے نیا ’’پاکستان ہاؤسنگ سکیم‘‘ کے تحت سستے گھروں کی تعمیر کے حوالے سے ایک سکیم کا آغاز کر دیا۔ ڈی جی پھاٹا اینڈ سپیشل سیکرٹری ایچ یو ڈی اینڈ پی ایچ ای ڈی نے سکیم کا افتتاح کیا۔ مذکورہ سکیم جو کہ گارڈن سکوئر کے نام سے بنائی جا رہی ہے یہ وانڈو روڈ ایمن آباد نزد گوجرانوالہ قائم کی جا رہی ہے۔ مذکرہ سکیم ماک سنز پرائیویٹ لمیٹڈ اور پھاٹا کا مشترکہ منصوبہ ہے۔