حکومت عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے :قربان فاطمہ
ملتان ( لیڈی رپورٹر )پی ٹی آئی خواتین ونگ جنوبی پنجاب کی سیکرٹری جنرل قربان فاطمہ نے کہا ہے کہ ملتان انسٹیٹیوٹ آف کارڈ یالوجی علاج ومعالجے کے حوالے سے عوام کو معیاری سہولیات مہیا کررہا ہے۔ یہ عوام کیلئے بہت بڑی نعمت ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہو ںنے گزشتہ روز ملتان انسٹیٹیوٹ آف کارڈ یالوجی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رانا الطاف سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ملتان انسٹیٹیوٹ آف کارڈ یالوجی میں میں مخیر حضرات کے تعاون سے ایسے مریض جو علاج کی استدعات نہیں رکھتے ان کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔