چین میں کورونا وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے.عموماً یہ وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے مطابق کورونا وائرسز ایک سے زائد وائرس کا خاندان ہے۔ یہ وائرس اب چین سے نکل کر دیگر ممالک میں بھی اپنے پنجے گاڑ چکا ہے۔پاکستان کے پڑوسی ملک ایران میں بھی اب اس وائرس کے کئی کیسز سامنے آچکے ہیں.
وائرس کی علامات...
کورونا وائرس کی علامات میں کھانسی، چھینک آنا اور سانس کی کمی وغیرہ شامل ہیں، اس کے علاوہ کچھ مریضوں کو سر درد اور معدے کے مسائل بھی لاحق ہوسکتے ہیں۔ وائرس سے بچاؤ کیلئے ایک احتیاطی تدبیر یہ ہے کہ اسموگ کے موسم میں استعمال ہونے والا ماسک (این نائن فائیو) استعمال کیا جائے۔
وائرس سے بچاؤ کیلئےہدایات...
صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری انفلوئنزا یا فلو جیسی ہی ہے اور اس سے ابھی تک اموات کافی حد تک کم ہیں۔
1 بار بار صابن سے ہاتھ دھونے چاہئیں اور ماسک کا استعمال کرنا چاہیئے۔
2 بیماری کی صورت میں ڈاکٹر کے مشورے سے ادویات استعمال کرنی چاہیئے۔
3 منہ کو ماسک کے ذریعے ڈھانپیں اور رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔
4 ایک مشہور ڈاکٹر کے مطابق کورونا وائرس پر قابو پانے کا بہترین حل حفظانِ صحت کی مشق (پریکٹس گڈ ہائجین) کرنا ہے۔
5 اپنے ہاتھوں کو کم سے کم 20 سیکنڈز تک دھوئیں، بغیر ہاتھ دھوئے آنکھ، ناک اور منہ کو نہ چھوئیں۔