انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس میں ریکارڈ پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کیاہے۔عمران فاروق قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کی،جہاں نیب پراسیکیوٹر خواجہ امتیاز، ایف آئی اے کے تفتیشی افسر عظمت اور وزارت خارجہ کا نمائندہ عدالت میں پیش ہوئے۔وزارت خارجہ کے نمائندے نے عدالت کو بتایا کہ سری لنکا سے ریکارڈ منگوانے لئے سری لنکن سفارت خانے کو خط لکھا،جو ریکارڈ ملا وہ دس سال پرانا ہے کچھ مزید وقت درکار ہے ، مگر عدالت نے ریکارڈ پیش نہ کرنے پربرہمی کا اظہارکیا۔دوران سماعت عدالت نے آئندہ سماعت پرریکارڈ لازمی جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور عمران فاروق قتل کیس کی سماعت 9 مارچ تک ملتوی کردی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024