چین کی وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ کالجز اور جامعات میں نئے سمسٹرز کے داخلوں کی تاریخیں اصولی طور پر نوول کرونا وائرس کی وبا ءپر موثر قابو پانے تک نہیں ہونی چاہئیں۔وزارت نے کہاکہ طلبا کے کیمپس میں آنے کے بعد انتظامات کو بہتر کرنے کیلئے سخت اقدامات اٹھانے چاہئیں۔وزارت نے کہا کہ مختلف علاقے مقامی سطح پر وباء کی صورتحال کے مطابق سائنسی منصوبہ بندی کریں جبکہ سکول کھولنے کی تاریخیں مختلف ہونی چاہئیں۔وزارت نے آن لائن تعلیم کے مراکز بہتر کرنے، کورسز کے نصاب میں اصلاحات لانے اور پڑھانے کے نئے انداز متعارف کرانے پر زور دیا۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024