جاپانی گاڑی ساز کمپنی ٹویوٹا موٹر نے چین کے شہر چینگدو میں گاڑی سازی کا عمل بحال کر دیا ہے۔کمپنی نے اپنے کارکنوں کی تسلی بخش حاضری اور پرزوں کی فراہمی کا سلسلہ یقینی ہو جانے کے بعد گزشتہ روز سے پیداواری عمل بحال کیا ہے۔چینگدو چین کے ان چار شہروں میں سے ایک ہے، جہاں ٹویوٹا کمپنی مقامی مصنوعات سازوں کے ساتھ مل کر گاڑیاں بناتی ہے۔ کورونا وائرس کی وباءکے باعث ٹویوٹا کمپنی نئے قمری سال کی سالانہ تعطیلات کے ختم ہونے کے بعد رواں ماہ کے اوائل پر کام بحال نہیں کر سکی تھی۔دیگر تین شہروں، گوانگ ژو، چانگ چن اور تیانجِن کے کارخانوں میں کام گزشتہ ہفتے بحال ہو گیا تھا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024