دنیا کا سب سے عمر رسیدہ مرد جاپان میں انتقال کر گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق یٹیٹسو واتانابے وسطی جاپان کے شہر جوئیتسو کے رہائشی تھے اور 112 برس کی عمر میں ان کے انتقال کی تصدیق منگل کی صبح کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ ان کا انتقال چند روز قبل ہوا تھا۔ چیٹیٹسو پانچ مارچ سن 1907 کے دن پیدا ہوئے تھے۔ انہیں اسی ماہ بارہ تاریخ کو دنیا کا سب سے عمر رسیدہ مرد بن جانے پر گینس بک آف ورلڈ ریکارڈز کا جاری کردہ سرٹیفیکیٹ دیا گیا تھا۔ اس وقت دنیا کی عمر رسیدہ ترین خاتون کانےتانا ہیں جن کی عمر 117 برس ہے اور وہ بھی جاپانی ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38