ایران نے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحدیں کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے کیلئے عارضی طور پر بند ہوئی ہیں۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کورونا وائرس کی صورتحال کے بارے میں کہا کہ جب ایران میں کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آئی تو ایران کے ہمسایہ ممالک میں کورونا وائرس سے متعلق تشویش پائی گئی تاہم یہ مسئلہ تعلقات عامہ اوردرآمدات اور برآمدات میں رکاوٹ کا باعث نہیں ہونا چاہئیے۔سید عباس موسوی نے کہا کہ ایران کی وزارت خارجہ نے اپنے سفارتخانوں کے ذریعے ہمسایہ ممالک کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقاتوںکا سلسلہ شروع کیا تا کہ انھیں یہ یقین دلایا جا سکے کہ سرحدوں سے کوئی مشکوک چیز نہیں جا سکتی۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024