جاپان میں لنگر انداز کروز شپ ڈائمنڈ پِرنسِس کا ایک اور مسافر کرونا وائرس کے سبب فوت ہو گیا ہے۔ مسافر اپنی عمر کی اسّی کی دہائی میں تھا۔ اس طرح جہاز کے متاثرہ مسافرین میں فوت ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 4 ہو گئی ہے۔جاپانی حکام نے وائرس کے سبب فٹبال کے میچوں کو ملتوی کر دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق جاپانی وزیر صحت نے زور دیا کہ کسی بھی اسکول میں کرونا وائرس کا کوئی کیس سامنے آنے یا کسی رہائشی کمپاونڈ کے نزدیک اس وائرس کے پھیل جانے کی صورت میں تمام اسکولوں کو بند کر دیا جائے۔اس سے قبل دارالحکومت ٹوکیو کے نزدیک واقع صوبے چیبا میں ایک انٹرمیڈیٹ اسکول بند کر دیا گیا تھا۔ اسکول کی ایک ٹیچر کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔ مذکورہ ٹیچر نے وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ایک ہفتے تک تدریس کا سلسلہ جاری رکھا۔ طبی رپورٹوں کے مطابق ٹیچر کی حالت اب قدرے بہتر ہے۔دوسری جانب کروز شپ کی صورت حال سے نمٹنے کے سلسلے میں جاپان کے طریقہ کار کو شدید نکتہ چینی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کارنیوال کورپ نامی کمپنی کے زیر انتظام اس جہاز پر سیکڑوں افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024