برطانیہ اور پاکستان کی ہوابازی کے مابین معاہدے طے پا گیا ،معاہدے کا مقصد یورپی یونین سے منتقلی کے مرحلے کے دوران برطانیہ کے ہوابازی اتھارٹی کی مدد کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ اور پاکستان کی ہوابازی کے مابین معاہدہ طے پا گیا ، وفاقی سیکرٹری برائے ہوا بازی ، حسن ناصر جامی اور قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر رچرڈ کروڈر نے ایم او یو پر اسلام آباد میں دستخط کیے، اس موقع پر وفاقی وزیر ہوا بازی،غلام سرور خان بھی موجود تھے۔معاہدے کا مقصد یورپی یونین سے منتقلی کے مرحلے کے دوران برطانیہ کے ہوابازی اتھارٹی کی مدد کرنا ہے، برطانیہ اور پاکستان کے مابین ایئر سروسز معاہدہ میں برطانیہ کی یورپی یونین کی رکنیت سے متعلق متعدد دفعات موجود ہیں۔برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کی وجہ سےائیر سروسز معاہدہ کے مسودے پر ممکنہ طور پر ترمیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024