اسلام آباد:پاک بحریہ کے دوافسران ریئرایڈمرل فیصل رسول لودھی اور ریئر ایڈمرل زاہد الیاس کو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی کمانڈر کوسٹ جبکہ وائس ایڈمرل زاہد الیاس کمانڈر کراچی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے انیس سوچھیاسی میں جبکہ وائس ایڈمرل زاہدالیاس نے انی سواٹھاسی میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا تھا۔ترقی پانے والے دونوں افسران کمانڈ اینڈ اسٹاف تعیناتیوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔دونوں افسران کو ان کی خدمات کے اعتراف میں اعلیٰ ملٹری اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔