کوہاٹ میں ملزمان نے غیرت کے نام پر پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق ڈاکٹر بانڈہ کے علاقے میں مقتول خاتون کے رشتے داروں نے پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو اس وقت قتل کیا جب خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ میکے آئی ہوئی تھی۔ دونوں میاں بیوی کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ۔مقتول جوڑے نے ایک ماہ قبل خاندان کی مرضی کے خلاف شادی کی تھی۔دہرے قتل کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024