کورونا وائرس مشرقی ایشیا سے اب مشرق وسطیٰ بھی پہنچ گیا ہے۔اس کی تصدیق سلطنت عمان کی وزارت صحت نے کرتے ہوئے کہا کہ عمان میں کورونا کے 2 نئے کیسز سامنے آگئے ہیں۔عمانی وزارت صحت نے بتایا کہ ایران سے آنے والی دو خواتین میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
قبل ازیں غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے عراق میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق کی تھی۔