بھارت میں امریکہ کے صدرڈونلڈٹرمپ کے دورے کے موقع پردارالحکومت نئی دہلی میں شہریت کے نئے متنازعہ قانون کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں پانچ افراد ہلاک اور پچاس زخمی ہوگئے ہیں۔
اس مسلمان مخالف قانون کے حامیوں اورمخالفین کے درمیان جھڑپوں میں گاڑیوں کونذرآتش کردیاگیا۔بھارتی دارالحکومت کشیدگی کی لپیٹ میں ہے جہاں آج امریکہ کے صدرڈونلڈٹرمپ بھارتی قیادت سے بات چیت کررہے ہیں۔