اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہو گا ۔ جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائےگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا ۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ 11 نکاتی ایجنڈے پرغور کرے گی۔اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق وفاقی کابینہ بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کرے گی۔ اور وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب بجلی کے بلوں کے طریقہ کارپرکابینہ ارکان کو اعتماد میں لیں گے ۔جبکہ ایجوکیشن پلان 2020 کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔
اجلاس میں احساس پروگرام میں ارکان پارلیمنٹ کو شامل کرنے پر بھی بریفنگ دی جائےگی۔اس کے علاوہ دیامیربھاشا ڈیم پرواپڈا سیکورٹی فورس کے لیےممنوعہ ہتھیارکے لائسنس جاری کرنے کی منظوری بھی ہو گی۔ اسلام آباد میں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج کی تقرری کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024