سابق بھارتی کپتان ساروگنگولی نے کہا کہ بھارت اگر چاہے بھی تو پاکستان کو کرکٹ ورلڈ کپ سے باہر نہیں کروا سکتا۔14فروری کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ہونے والے حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف نا صرف سیاسی محاذ کھولا گیا بلکہ تجارت اور اداکاروں پر پابندیوں کے علاوہ کھیل کے میدان میں بھی پاکستان کو نشانہ بنایا گیا۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام کی جانب سے نا صرف آئی سی سی سے ورلڈ کپ میں پاکستان سے میچز نہ کھیلنے سمیت پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر کرنے کی باتیں بھی سامنے آئیں۔لیکن بھارت کو پاکستان کے حوالے سے نا صرف بین الاقوامی سطح پر حزیمت کا سامنا کرنا پڑا بلکہ خود بھارت میں بھی بڑے پیمانے پر مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024