اورنج لائن پروجیکٹ کے وفد کی جی ایم ٹیکنیکل لیسکو سے ملاقات
لاہور(نیوزرپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) ہیڈ کوارٹر میں اورنج لائن پروجیکٹ کے وفد نے جی ایم ٹیکنیکل لیسکو خالد سعید اختر سے ملاقات کی اور 132kvانڈر گراونڈ کیبل کے کام سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ لیسکو کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق جی ایم ٹیکنیکل خالد سعید اختر نے اورنج لائن کے پروجیکٹ ڈائریکٹر مظہر حسین خان کو بتایا کہ ایشین ڈویلپمنٹ کے تعاون کے ساتھ جاری 132kvانڈر گراونڈ کیبل بچھانے کا منصوبہ اپنے تکمیلی مراحل میں ہے ۔ اس منصوبے کے تحت سنی ویو گرڈ اسٹیشن کومیکلورڈ روڈ گرڈ اسٹیشن سے جبکہ میکلورڈ روڈ گرڈ کو قرطبہ گرڈ اسٹیشن سے ملایا جارہا ہے۔ جی ایم ٹیکنیکل خالد سعید اخترکا کہنا تھا کہ لیسکو فیلڈ سٹاف سسٹم کی مظبوطی کے ساتھ ساتھ صارفین کی پاور ڈیمانڈ کو پورا کرنے اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے سرگرم عمل ہے۔