21 ویں عالمی آٹو ایکسپو میں شرکت کیلئے 12 مارچ تک درخواستیں طلب
اسلام آباد(آن لائن )پاکستان میں تجارت کے ترقیاتی ادارہ (ٹی ڈی اے پی) نے کینیا میں منعقد ہونے والی ’’21 ویں آٹو ایکسپو ‘‘ میں شرکت کے لئے 12 مارچ تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ ہفتہ کو ادارے کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ 3 روزہ عالمی تجاری نمائش17 تا 19 مئی 2018 کو نیروبی (کینیا) میں منعقد ہوگی۔ جس میں پرزدہ جات، الیکٹرانکس اینڈ سسٹمز ، مرمت و دیکھ بھال کے آلات، سروس سیشنز اور آئی و مینجمنٹ کے آلات تیار و برآمد کرنے والے ادارے اپنی مصنوعات کی نمائش کر سکیں گے اور اس موقع پر عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات بھی طے کر سکیں گے ۔