نیسلے پاکستان اور سیڈآؤٹ کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط
لاہور ( کامرس رپورٹر) نیسلے پاکستان اورSeed Out کے درمیان کاروباری خواتین کو اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کے عزم کو فروغ دینے کی پارٹنر شپ کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں جس کی رو سے پاکستان کے نیم شہری علاقوں کی کاروباری خواتین کے اداروں کو فروغ دینے پر توجہ دی جائے گی۔ معاہدے کے تحت Seed Out مریدکے اور سادھوکی کے علاقوں میں نیسلے کے "NESCAFE Dhaba Project" نیس کیفے ڈھابہ پراجیکٹ کے قیام کے لئے اقدامات کرے گا۔ نیسلے پاکستان کے کارپوریٹ امور کے سربراہ، وقاراحمد نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرتے ہوئے کہانیسلے پاکستان کو یقین ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانا ہی پاکستان کی اقتصادی ترقی کی کلید ہے۔ہم دیہی علاقوں میں تبدیلی پیدا کرکے طویل المدتی اثرات پیدا کریں گے ۔