بجلی کی قیمتوں میں 3.24روپے فی یونٹ کمی خوش آئند ہے: پیاف
لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنزفرنٹ نے نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میںماہ جنوری 2018کے لیے فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں 3.24روپے فی یونٹ کمی کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا کہ اس کمی کو صرف ایک ماہ تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ یہ کمی مستقل بنیادوں پر کی جائے چونکہ صنعتی مقاصد کیلئے بجلی کی قیمتوں پہلے ہی بہت زیادہ ہیں ۔ پن بجلی کی بڑھتی پیدوار اور فرنس آئل کی قیمتوں میں کمی کے باعث بجلی کی قیمت میں مستقل بنیادوں پر کمی کی جائے ،چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے سیئنر وائس چیئرمین پیاف تنویر احمد صوفی اور وائس چیئر مین خواجہ شاہزیب اکرم نے مشترکہ بیان میں کہا کہ صنعتی مقاصد کیلئے بجلی کی قیمتیں زیادہ ہونے سے سے صنعتکار اور عوام پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ مہنگی بجلی کے باعث مہنگی پیداوار اور مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی ہر ماہ کی بجائے مستقل بنیادوں پر کی جائے ۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صنعتکار،تاجر و عوام کو ریلیف اورمہنگائی کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔