عالمی مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر فی اونس سستا ہوگیا، خام تیل کی قیمت میں اضافہ
کراچی(آن لائن)عالمی مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر فی اونس سستا ہوگیا جب کہ خام تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور سونے کی ہفتہ وار قیمتوں سے متعلق رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں سونا 25 ڈالر فی اونس سستا ہوا ہے جس کے بعد ایک ہفتے کے دوران سونا 1353 ڈالر سیکم ہوکر 1328 ڈالرفی اونس پرآگیا۔