آل کراچی لالہ عبد اللطیف بلوچ و ظفر علی بلوچ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ آج شروع ہوگا
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) بابل اسپورٹس فٹبال کلب کے زیر اہتمام آل کراچی لالہ عبد اللطیف بلوچ اور ظفر علی بلوچ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ اتوار25 فروری سے گبول پارک فٹبال گرائونڈ پر شروع ہورہا ہے۔ آرگنائزنگ سیکرٹری محمد ابراہیم گلاب کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں شہرکی 90 سے زائد ٹیموں کو شریک کیا گیا۔افتتاحی نمائشی میچ اتوار کی شام کراچی پورٹ ٹرسٹ اور کراچی یونائیٹڈ کے درمیان کھیلاجائے گا۔ مہمان خصوصی شوکت علی بلوچ اور لالہ میر محمد بلوچ ٹورنامنٹ کا افتتاح کریں گے۔ جبکہ صوبائی وزیر کچی آباد ی غلام مرتضی بلوچ خصوصی طورپر افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ حاجی محمد انور بلوچ کو ٹورنامنٹ کا سرپرست اعلیٰ نامزد کیا گیا ہے۔