کے جی اے جیم خانہ کی کامیابی
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) آل کراچی چمپئنز ٹرافی لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کے جی اے جیم خانہ نے ہماری ویب سی سی کو 7رنز سے شکست دی۔ کے جی اے جیم خانہ نے 7وکٹوں پر 178رنز بنائے ۔ رویندرا سوامی نے 8چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 72رنز، اسد البرٹ نے 36رنز کی اننگز کھیلی۔ عمران ماہا نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین واپسی کا پروانہ تھمایا۔ ہماری ویب سی سی 171رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ شعیب نے 8باؤنڈریز کے ساتھ 56رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔