ہائیکورٹ بار کے الیکشن پر سی سی پی او ڈی آئی جی آپریشنز کا ہائیکورٹ کا دورہ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ بار کے انتخابات کے موقع پر سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمدامین وینس،ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹرحیدر اشرف اور ایس پی سیکو رٹی عما رہ اطہر نے لاہور ہائی کورٹ کا دورہ کیا، جہاں پولیس افسران نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،اس موقع پر سکیورٹی کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔