گرین ٹائون سے ڈکیت گینگ گرفتار، مال سروقہ ، اسلحہ برآمد
لاہور(نامہ نگار) گرین ٹاؤن انوسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کر کے 4 رکنی نقب زن گینگ کو گرفتار کر کے لوٹا ہوامال اور اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گرین ٹاون انوسٹی گیشن پولیس نے گھروں میں نقب زنی کی وارداتیں کرنے والے علی رضا ڈکیت گینگ کے 4 ملزمان علی رضا ، آصف ، علی اور فاروق کو گرفتارکر کے ان کے قبضے سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی ، موبائل فونز اور اسلحہ اور چوری شدہ سامان برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔