سعودی عرب سے ملک بدر کئے جانے والے 20 پاکستانی لاہور پہنچ گئے
لاہور(خبر نگار)سعودی عرب سے ملک بدر کئے جانیوالے 20 پاکستانی گزشتہ روز لاہور پہنچ گئے۔سعودی ائیر لائن کی پرواز سیوطن واپس آنے والے ان مسافروں کو ایف آئی اے امیگریشن نے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد گھرجانے کی اجازت دے دی۔