لاہور پولیس نے رائیونڈ اجتماع کا سکیورٹی پلان جاری کر دیا
لاہور (نامہ نگار) پولیس نے رائیونڈ اجتماع کا سکیورٹی پلان جاری کر دیا۔ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ سکیورٹی پلان کے مطابق 02 ایس پیز، 04 ڈی ایس پیز، 09 ایس ایچ اوزاور ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار فرائض سرانجام دینگے۔رائیونڈ اجتماع پر افسران و اہلکار دو شفٹوں میں فرائض سرانجام دیںگے۔رائیونڈ اجتماع 24تا 26 فروری تک جاری رہے گا۔ اجتماع میں آنے والے ہر شخص کی بائیومیٹرک نظام کے تحت اِ نٹری ہوگی۔اجتماع کے پنڈال کے اطراف آنے اور جانے والے راستوںپر ڈولفن سکواڈ اورپر پی آر یو کے جوانوں کو موئثر گشت کی ہدایت کی گئی ہے۔رائیونڈ اجتماع میں ہر آنے والے شخص کی جسمانی تلاشی جبکہ بائیومیٹرک نظام کے مطابق شناختی کارڈ کے اندراج کے بعد اِنٹری کی جائے گی۔