ریسکیو 1122 کی پاسنگ آئوٹ پریڈ، 1300 سے زائد اہلکار کامیاب
لا ہور (نامہ نگار )پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122) کے 27ویں بیج کی پاسنگ آئوٹ پریڈ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں منعقد ہوئی جس میں پنجاب کے 1300سے زائد بشمول 31خواتین ریسکیورز اپنے اپنے اضلاع میں ریسکیو سروس کی پیشہ ورانہ مہارتوںکو بڑھانے اورتربیت یافتہ ہیومن ریسورس کی کمی کو پورا کرنے کے لئے پاس آئوٹ ہوگئے۔ تقریب میں مہمانِ خصوصی وفاقی وزیرِ صحت مسز سائرہ افضل تارڑاور مہمانِ اعزازاسسٹنٹ چیف ایمبولینس آفیسر-ایجوکیشن مینجر آف نیشنل ایمبولینس سروس کالج آئر لینڈ ڈاکٹر شین ناکس تھے ۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹررضوان نصیر ، ستارہِ امتیاز تقریب کے چیف ہوسٹ تھے جبکہ اصغر علی منڈا پارلیمانی سیکرٹری ، ڈی آئی جی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس مرزا فرحان بیگ، ریسکیو سروسز ہیڈ کوارٹرز اور ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کی فیکلٹی ،ریسکیورز کے والدین ، عزیزو اقارب اور زندگی کے مختلف شعبہ ہائے جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے خصوصی شرکت کی۔