انسداد دہشت گردی عدالت کی سکیورٹی سخت، گاڑیاں باہر پارک کرنے کی ہدایت
لاہور(اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔وکلا ، عدالتی اہلکاروں اور سیکورٹی اہلکاروں کو گاڑیاں احاطہ عدالت سے باہر پارک کرنے کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ لاہور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ہدایات فاضل کورٹس کے احاطے میںآویزاں کر دی گئی ہیں۔ تمام وکلا ، عدالتی اہلکار اور سائلین نے اپنی گاڑیاں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر کھڑی کرنا شروع کر دی ہیں ۔