پوری پنجاب حکومت ایک مجرم کی ترجمان بنی ہوئی ہے: اعجاز چودھری
لاہور ( سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ احد چیمہ کی گرفتاری کی وجہ سے شہباز شریف کی چیخیں نکل رہی ہیںاور ان کی راتو ں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں،احد چیمہ توصرف ایک مہرہ ہے کرپشن کے اصلی ماسٹر مائندشہباز شریف‘ انہیں بھی فوری گرفتار کیا جائے،پوری پنجاب حکومت مجرم شخص کی ترجمان بنی ہوئی ہے ، اداروں کے خلاف ساز ش کی جارہی ہے اور بغاوت پر اکسایا جارہا ہے ، خواجہ پیراگون کو بھی سانپ سونکھ گیا ہے ، اپنے آپ کو لوہے کے چنے کہنے والوں کو اپنی فکر پڑ چکی ہے ۔انہوں نے شہباز شریف نے ایک ڈھیلے کی نہیں بلکہ اربوں کی کرپشن کی ہے۔ پنجاب حکومت نیب سے تعاون نہیںکر رہی حکومت فوری طو رپر پنجاب کی 56کمپنیوں کی بے ضابطگیوں کے حوالے سے نیب کو مطلوبہ ریکارڈ فراہم کرے ۔